خضر آباد کے مکینوں کا میاں طاہر جمیل کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وانجمن تاجران سٹی فیصل آ باد کے نائب صدر و فنانس سیکر ٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے اپنی اور CC81 خضرآبادکے ساتھیوں کی جانب سےpp115 کے ضمنی اتخاب میں مسلم لیگ کے امیدوار میاں طاہر جمیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ وہ اس حلقہ کے موزوں ترین امیدوار ہیں انہیں حلقہ کے ووٹرزانکی بطورسابق رکن صوبائی اسمبلی کاکردگی سے خوش ہیں اوروہ انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے یہ بات انہوں نے انتخابی مہم کے دوران میاں طاہر جمیل کی اپنے ڈیرے پرآمد کے مو قع پر کہی امیدوار حلقہ pp115 میاں طاہر جمیل نے اپنی حمایت میں علاقہ کے ووٹروں کے جوش وجذبہ اور مکمل تائیدو حمایت کرنے اور شانداراستقبال کرنے پر انکا شکریہ ادا کیااور یقین دلایا کہ وہ مسلم لیگ کے قائدمیاں محمد نوازشریف اور چوہدری شیر علی کی قیادت میںعوامی مسائل کے حل بارے پہلے کی طرح دن رات کوشاں رہینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں