ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس مسجد نبوی ۖکے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ۖ کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی منگل26 مئی9ذی الحج1447ہجری کو عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیںگے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ۖکے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی کا شمار نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں قرآن کریم کے ممتاز قرا میں ہوتا ہے۔ شیخ علی الحذیفی اس سے قبل مسجد قبا اور مسجد الحرام کے بھی امام و خطیب رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج سے ماہ ذی الحج کا آغاز ہوچکا ہے۔ مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائیگا جب کہ عید الاضحی بدھ 27 مئی 2026 کو ہوگی۔




