خیبرپختونخوا کیلئے حکومتی ریلیف پیکج تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے لیے ریلیف پیکیج تیارکرلیا ، ریلیف پیکیج میں مستوج بروغل پاس واخان روڈ کا75ارب روپے کا منصوبہ تجویز ، سوات موٹروے فیزٹو کے اراضی پر11ارب77 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بھی شامل ، وزیراعظم شہباز شریف دورہ پشاور میں ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔مستوج بروغل پاس واخان روڈ کا75 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیاہے، سوات موٹروے فیزٹو کے اراضی پر11 ارب 77کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق سات ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں برن اینڈ ٹراما سینٹرز پر11 ارب 90 کروڑ لاگت کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔7 اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکسز پر 9 ارب 40 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ، اے آئی ڈیٹاسینٹراوراسکول آف اے آئی کا6 ارب روپے لاگت کا منصوبہ تجویز ہے ۔ 20ہزارگھرانوں کے لیے سولر ہوم سسٹمز پر5 ارب80 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، ہری پور اور اپردیر میں دانش اسکولز پر 3 ارب 20 کروڑ روپے لاگت کا منصوبہ شامل ہے۔ پشاورمیں زچہ وبچہ کمپلیکس پر2 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے ، وزیراعظم پشاور میں پیکج کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں