لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار، اداکار اور موسیقار علی ظفر نے اپنے چھوٹے بھائی گلوکار و اداکار دانیال ظفر کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بے حد باصلاحیت فنکار قرار دیا ہے۔دانیال ظفر ان دنوں اپنے ڈرامے میں اپنی اداکاری کی وجہ سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں اور تیزی سے مداحوں کے پسندیدہ اداکار بنتے جا رہے ہیں۔علی ظفر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بھائی کے بارے میں جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دانیال کی صلاحیتوں سے بہت پہلے سے واقف تھا، دانیال کم عمری ہی سے موسیقی میں غیر معمولی دلچسپی رکھتے تھے اور نوعمری میں مشہور راک بینڈ کے گانے گایا کرتے تھے۔علی ظفر نے بتایا کہ دانیال نے بہت سا ایسا میوزک بھی تخلیق کیا جو اب تک ریلیز نہیں ہوا۔




