کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی مقبول ترین نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے خوبصورت اور انسان دوست اقدام کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک خوبصورت اور فراخدلانہ اقدام کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں بے پناہ دعائیں اور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔مشہور گلوکار ابرار الحق کی فلاحی تنظیم کے تحت ایک بڑا اسپتال چلایا جا رہا ہے، جہاں اب تک ہزاروں ضرورت مند مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اس اسپتال کے لیے ایک پورا نیا وارڈ عطیہ کیا ہے۔انہوں نے یہ وارڈ فریال نگہت کے نام منسوب کیا ہے۔ دوسری جانب ٹرسٹ ادارے نے خود اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے اس جذبے کو سراہا ہے۔عوام اور سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کے اس فلاحی جذبے سے انتہائی متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ قوم سے اتنی محبت اور شہرت حاصل کرنے کے بعد معاشرے کی خدمت کرنا ایک بہترین عمل ہے۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ آپ کے لیے بہت ساری دعائیں، جبکہ ایک اور صارف نے کمنٹ کیا کہ وہ ایک صاف دل انسان ہیں۔




