دبئی میں5ماہ کے دوران8.68ملین سیاحوں کا خیر مقدم،یورپی سرفہرست

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی نے 2025 کے پانچ ماہ (جنوری سے مئی)کے دوران 8.68ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔حکام کے مطابق دبئی کے محکمہ معیشت، سیاحت کی جانب سے جاری کردہ ٹورازم پرفارمنس رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف مئی میں 1.53 بین الاقوامی سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔ مغربی یورپ سے آنیوالے سیاحوں کی تعداد 1.917ملین رہی جو دبئی آنے والے وزیٹرز کی تعداد کا 22 فیصد ہے۔ روس، آزاد ریاستوں اور مشرقی یورپ سے 1.396 ملین سیاح آئے جو 16 فیصد بنتے ہیں۔جنوبی ایشیا سے سیاحوں کی تعداد 1.242 ملین رہی، ان کا حصہ 14 فیصد جبکہ خلیجی ممالک سے 1.275 ملین سیاحوں نے دبئی کی سیاحت کی۔ ان کاحصہ 15 فیصد رہا۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے نو لاکھ 89 ہزار جبکہ مشرقی و جنوب مشرقی ایشیا سے سیاحوں کی تعداد سات لاکھ 71ہزار رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں