لاہور (بیوروچیف) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد ٹریفک پولیس پنجاب بھی تینوں برادر ممالک سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات میں شامل ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے دفاتر کو قومی پرچموں اور برقی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق تینوں ممالک کا دفاعی تعاون باہمی اعتماد، اتحاد اور مضبوط برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس پنجاب قوم، افواجِ پاکستان اور برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اور تاریخی دفاعی معاہدے کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔




