دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور (شوبز نیوز)بالی ووڈ فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیںاداکارہ زائرہ وسیم نے2019ء میں اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اب اداکارہ نے نکاح کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی ہے۔زائرہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی ہیں ایک میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔دوسری تصویر میں شادی کے موقع پر سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں