لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف نے اپنی بولنگ پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل کا اظہار کر دیا۔حارث رئوف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے بولرز کو چھکے پڑتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ میں ماضی میں بھی تنقید سے نہیں گھبرایا اور آئندہ بھی تنقید سے خوف زدہ نہیں ہوں گا، کیونکہ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میں اپنے کھیل میں بہتری کے لیے کام جاری رکھوں گا اور انشا اللہ ہم کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔انہوں نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ ٹیم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تینوں کا بنیادی مقصد مخالف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنا اور پاکستان کو میچ جتوانا ہے۔ حارث رف کے مطابق ٹیم میں ہر کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہا ہے اور شاہین کی موجودگی بولنگ اٹیک کے لیے فائدہ مند ہے۔انہوں نے سہ ملکی سیریز میں اپنی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرنا مثبت پیش رفت ہے۔




