دنیا کو بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ دنیا کوبھارت کے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہئے کشمیر پر بھارتی قبضہ اقوام متحدہ کی قراردا د و ں کی کھلی خلاف ورزی ہے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ کشمیری عوام کو خودارادیت دلائے27 اکتو بر 1947کو بھارتی فورسز نے جمو ں وکشمیر پر قبضے کا آ غاز کیا اورظلم کوبرآ ج تک جاری ہے- جا ر ی بیان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کا اقدام تاریخِ عالم کا سیاہ باب ہے، 27 اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمایاں ہو رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ اقوامِ عالم کا مسئلہ بن چکا ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیاا ن کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، کوئی جدا نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی روشن صبح ضرور طلوع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں