دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری

نیویارک (سپورٹس نیوز) فوربز نے 2025میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں کرسٹیانورونالڈو بدستور پہلے نمبر ہیں جبکہ میسی دوسرے اور کریم بینزیما تیسرے نمبر پر ہیں۔سعودی کلب النصر کے کپتان رونالڈو کی آمدنی 28 کروڑڈالر، انٹرمیامی کے لیونل میسی 13 کروڑ،ڈالر الاتحاد کے کریم بینزیما 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، ایمباپے ساڑھے 9 کروڑ ڈالر سالانہ کمارہے ہیں۔ لیور پول کلب کے محمد صلاح کی آمدنی ساڑھے 5 کروڑ ڈالر ہے۔سپین کے لامائن یامال پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں ۔ یامل کی آمدنی 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں