وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے عزیز بھائی وزیرِ اعظم انور ابراہیم کے علاج معالجے کے دوران ان کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں