دو اوباش نوجوانوں کی بچے سے مبینہ بد اخلاقی

ماموں کانجن (نامہ نگار) دو اوباش نوجوانوں نے 13سالہ بچے کو مبینہ بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاں 546گ ب گوگیرہ میں دو اوباشوں رانا بلال عرف بلو ولد اکبر علی ،سہیل عرف ٹنڈی ولد ذوالفقار نے احمد علی سکنہ 546 گ ب کے 13سالہ بیٹے حسنین کو ورغلا کر قریب ہی فصل کماد میں لے گئے جہاں پردونوں اوباشوں نے مبینہ بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا حسنین سکول سے پڑھ کر گھر واپس آرہاتھا کہ اوباشوں کے ہتھے چڑھ گیا مقامی پولیس نے دوافراد کیخلا ف بجرم 375A کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں