دکانوں سے چوری کرنے والی خواتین کیوجہ سے دکاندار پریشان

صفدرآباد(نامہ نگار)انارکلی بازار اورریل بازار سانگلہ ہل میں دکانوں سے سامان چوری کرنیوالی خواتین نے دکانداروں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا۔یہ خواتین گاہک کی شکل میں آتی ہیں اور موقع پاتے ہی سامان اٹھا کے رفو چکر ہونے میںدیر نہیں لگاتیں۔انارکلی بازار سانگلہ ہل کے دکاندار محمد عمران عطاری کی دکان پر دو خواتین نے اس وقت چالیس ہزار روپے کا مالیتی سامان چوری کر لیا جب وہ دکان میں سامان کی سیٹنگ کرنے میںمصروف تھے۔ایک اور واردات ریل بازار میںہوئی جب چوری کرنے والی خواتین نے ابرار آصف کی دکان سے تقریباً پچاس روپے کا سامان چوری کیا اور آناً فاناً غائب ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں