3

دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کا اجلاس صدر حاجی محمد اسلم بھلی کی صدارت میں ہوا’ اجلاس میں جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمدسکندراعظم خاں’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ صدر کارخانہ بازار میاں اختر محمود’ صدر چنیوٹ بازار ملک شاہد رسول’ افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا محمد اعظم’ صدر نیو انارکلی مرزا محمد شہباز نے شرکت کی’ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی’ شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اسلم بھلی’ رانا ایوب منج’ رانا سکندراعظم خاں’ شیخ آصف انوار’ حاجی محمد عابد و دیگر مقررین نے کہا کہ دہشت گرد انسان کے روپ میں شیطان ہیں جو مساجد اور امام بارگاہوں میں بزدلانہ انسانیت سوز خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے ذریعے بے گناہ انسانوں کو شہید کرتے ہیں ہم ایسے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں’ یہ پاکستان کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے’ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد دوزخ کا ایندھن بنیں گے اور وہ عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکیں گے۔ دہشت گرد مسلمان اور جہادی ہونے کا دعوی کرتے ہیں درحقیقت یہ انسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں ہیں۔ ہم دہشت گردوں کے خلاف آرمی ایکشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور پاک فوج نے پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا جو مشن شروع کیا ہوا ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کی ہمت دے’علاوہ ازیں شرکاء نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا گیا کچہری بازار سمیت آٹھ بازاروں میں بیوٹیفکیشن کا کام تیز کیا جائے’ بازاروں کی کھدائی سے تاجروں کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے’ کسٹمر نے بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور تاجر شدید مشکل میں ہیں’ شرکاء اجلاس نے شہر بھر میں ٹریفک کا بہائو مزید بہتر بنانے پر زور دیا’ انہوں نے کہا کہ سی ٹی او ٹریفک کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا ہے مگر اس میں ابھی بھی بہتری کی کافی ضرورت ہے’ اس موقع پر ایف سی سی آئی میں چیئرمین لائزون کمیٹی برائے ٹریڈ رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ سپریم انجمن تاجران کے تمام ممبران ایف سی سی آئی کے ممبر بنیں’ ممبرشپ کا آغاز ہو چکا ہے’ جو لوگ پہلے سے ممبر ہیں وہ اپنی ممبرشپ کی تجدید کروا لیں اور جو ممبر نہیں وہ آج ہی ممبرشپ حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں