فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کرک کے علاقے بامی بانڈہ میں دہشتگردی کے واقعہ پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس موبائل پر حملے اور اسکے نتیجے میں پانچ نوجوانوں کی شہادت ایک دلخراش سانحہ ہے جسکی پوری قوم بھر پور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ ایک عرصہ سے وقفے وقفے سے دہشتگرد ملک میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔ اس دہشتگردی کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں جن کے چہروں کو بے نقاب کرنے کیساتھ ساتھ دہشت گردوں کے مکمل نیٹ ورک کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی شہادت وطن عزیزسے بے لوث محبت کی مثال ہے ۔ ہمارے سیکورٹی اداروں کے افسران اور ملازمین کی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی ۔




