فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کی بقا و سالمیت کو کمزور کرنے اور بے گناہ و معصوم شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ کوئٹہ ٹرین جعفر ایکسپریس بم دھماکہ انتہائی المنا ک و کربناک دہشتگردانہ واقعہ ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ، ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے کوئتہ ٹرین دھماکے میں 14افراد کے جاں بحق اور بیس افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا۔




