لوئر دیر(نامہ نگار) میدان نامباتی میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔




