دیہاتیوں کی مداخلت سے درخت چوری ہونے سے بچ گیا

مریدوالہ(نامہ نگار ) بنیادی ہیلتھ سینٹر مرید والہ 198 گ ب میں دیہاتیوں کی مداخلت سے ہرا بھرا پرانا درخت چوری ہونے سے بچ گیا تفصیلا ت کے مطابق بنیادی ہیلتھ سینٹر 198 گ ب میں ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین جس نے مذکورہ سینٹر اؤٹ سور س ہونے کے بعد ٹھیکہ پر لے رکھا ہے سینٹر میں موجود پرانا جامن کا درخت کٹوا کر فروخت کرنے کی کوشش کی 198 گ ب کے دیہاتیوں کی بروقت کاروائی کے باعث اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج نے درخت کاٹنے سے فوری طور پر روک کر رپورٹ طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں