دیہات کی سطح پر ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل حکومت کا اہم اقدام ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے امیدو ار این اے 96سردار اصغر علی ڈوگر کے ہمراہ چک نمبر 233گ ب میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہات کی سطح پر ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل پنجاب حکومت کا اہم اقدام ہے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت دن رات کوشاں ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک میں جاری حالیہ سیلا ب سے متاثرہ افراد کے پاس گائوں گائوں قریہ قریہ پہنچ کر ان کی داد رسی کرکے اپنی عوام دوستی کا حق ادا کر دیا۔ علاقہ کی عوام کی خدمت کو مشن سمجھ رکھا ہے جس کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر اٹھانے اور بین الاقوامی رابطہ مہم کو مضبوط بنانے کیلئے میاں شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں۔میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی ترقی کیلئے میاں شہباز شریف اور پنجاب میں محترمہ مریم نوازنے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے سیلاب زدگان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرکے دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے تمام عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں۔ اور انشا اللہ حلقہ کی عوام کی تمام محرومیاں ختم کرکے دم لوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں