ذخیرہ اندوزی ، منافع خوری برداشت نہیں کی جائیگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو اشیائے خورد و نوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اس ضمن میں متحرک ہیں۔تحصیلدار ٹوبہ ٹیک سنگھ علی عباس بھروانہ نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور دکانوں پر اشیائے خورد و نوش کے نرخ چیک کیے۔ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے پر انہوں نے 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اس موقع پر تحصیلدار علی عباس بھروانہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں