ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج کراچی میں ہوگا

کراچی (بیوروچیف) ذوالحج 1447کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا۔17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحی بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی، اگر چاند نظر نہیں آیا تو عیدالاضحی 28 مئی بروز جمعرات منائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں