جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے رائے شاہجہان کھرل و سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 100 رائے وقاص اسلم کھرل نے قائدین کی ہدایت پر حلقہ این اے 96کے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہونے کے بعد اپنے ڈیرے پر ن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 96بلال بدر چوہدری کی حمایت میں جلسہ کیا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، مسلم لیگ ن کے رہنماں عرفان منان، حسنان طلال،سابق صدر بار ایسوسی ایشن عبدالستا ر اقبال ایڈووکیٹ،رائے شاہجہان کھر ل کے صاحبزادے رائے رافع کھرل ایڈووکیٹ،سعید انور بھولا سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طلال بدر چوہدری نے کہا کہ مشکل حالات میں ملکی مفاد کی خاطر غیر مقبول فیصلے کئے جس پر بوجھ بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں برداشت کرنا پڑے جب ملک ڈلفالٹ کرتے ہیں تو انکا حال سری لنکا،لیبیا اور سوڈان جیسا ہوتا ہے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ تھا تو دوسری جانب پاکستان کو بچانا تھا مسلم لیگ ن کے قائدین نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر ملک کو بچایا تھا۔




