رابعہ کلثوم کا پی ٹی اے سے زامل کا واٹس ایپ بند کرنے کا مطالبہ

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے پی ٹی اے سے درِ نجات کے زامل کا واٹس ایپ اکانٹ بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ڈرامہ سیریل درِ نجات میں شہریار منور (ابوبکر)، درفشاں سلیم (زریاب) اور نمیر خان (زامل) کا کردار نبھا رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔عمیرہ احمد کی تحریر اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ درِ نجات اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہو رہا ہے۔یہ ڈرامہ ہر طرف موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس کے مداح روحانیت، ہدایت اور مذہبی منافقت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں