نیل پالش الوداع: سادے ناخنوں کا فیشن آگیا

لندن (شوبز نیوز) کبھی مہنگا مینیکیور، شوخ رنگوں کی نیل پالش اور نت نئے ڈیزائن خوبصورتی اور فیشن کی علامت سمجھے جاتے تھے لیکن اب فیشن کی دنیا میں ایک نیا رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے یعنی ایسے ناخن جو دیکھنے میں بالکل قدرتی اور بے رنگ محسوس ہوں۔بظاہر یہ رجحان سادگی، کم خرچ اور کم وقت میں خوبصورت نظر آنے کی خواہش دکھائی دیتا ہے لیکن ماہرین اور ناقدین کے مطابق معاملہ اتنا سادہ نہیں۔ بعض حلقوں میں قدرتی اور بے رنگ ناخن اب ایک ایسے طرز زندگی کی علامت بن رہے ہیں جسے خوشحالی، نفاست اور اعلی طبقے سے جوڑا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں