ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

کیرولائنا(شوبز نیوز)فلم” آئس پرنسس ”سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئرکی موت کی وجہ سامنے آ گئی۔36 سالہ اداکارہ 16 اگست کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں واقع اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اسپتالوں سے باہر، تشدد، اچانک، غیر متوقع اور مشکوک اموات کی آزادانہ تحقیقات کرنے والے حکام کے مطابق اداکارہ کی موت فینٹانیل، 4-ANPP، الپرازولم، میتھوکاربامول اور کواٹیاپائن کے زہریلے اثرات کے باعث ہوئی۔اطلاعات کے مطابق یہ تمام چیزیں ادویات اور کیمیکلز ہیں (درد، نیند، دماغی امراض کی دوا)، جن میں سے کچھ عام بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں جبکہ کچھ انتہائی خطرناک اور جان لیوا منشیات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں