راشد خان نے وسیم اکرم’ ثقلین کا ون ڈے ریکارڈ برابر کر دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) افغان سٹار سپنر راشد خان نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں اڑا کر سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کرلیا۔ راشد خان نے کیریئر میں چھٹی بار ون ڈے انٹرنیشنل میں 5یا زائد شکار کیے، ان سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 6، 6بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔راشد خان کے علاوہ اس فہرست میں محمد شامی (بھارت)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ) اورلانس کلوسنر (جنوبی افریقہ) بھی 6، 6 بار کارنامہ انجام دینے والوں میں شامل ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 13 باریہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔دوسرے نمبر پر سری لنکن آف سپنر مرلی دھرن نے 10 بار جبکہ مچل اسٹارک، بریٹ لی اور شاہد آفریدی 9، 9 بار پانچ وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں