راشد خان کا پاکستان کیخلاف متعصبانہ رویہ

کابل (سپورٹس نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے لاہور قلندرز کا حوالہ ہٹا دیا ہے۔ پاکستان کیخلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی ۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونیوالی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد کرے گی۔ تاہم راشد خان کے اپنے ایکس اکائونٹ سے لاہور قلندرز کا نام ہٹانے کو تنقید کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں