راشن کارڈ پروگرام12لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے بنک اکاؤنٹس کھل گئے

لاہور(بیورو چیف)پنجاب میں راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے بینک اکاونٹس کھل گئے جن میں 22ارب روپے منتقل بھی کر دیے گئے۔صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ کے مطابق پنجاب بھر میں بنک اکاونٹس کھولنے کا عمل قلیل مدت میں مکمل کیا گیا اور محکمہ سوشل سکیورٹی نے یہ ٹاسک کامیابی سے سرانجام دیا۔صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ کاکہناہے کہ راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے اور وزیراعلی کے ویژن کے مطابق ہر ماہ 3ہزار رو پے سبسڈی ان کے اکاونٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں