فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی کے صد ر میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ پی پی 116 میں لیگی رہنما رانا حمد شہریار خاں کی پوزیشن عوامی طور پر مضبوط ہو چکی ہے کامیابی کے بعد حلقے کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیاوں پر حل کروائے گے نومبر کا سورج رانا شہریار کی کامیابی لے کر طلوع ہوگا آئین میں 27ویں ترمیم کا مسودہ صرف ایک دستاویز نہیں بلکہ ملک کی ترقی و خوشحا لی کی بالادستی ‘جمہوریت کے استحکام کیلئے تیار کیا جانیوالا ٹھوس لائحہ عمل ہے ،عدالتی فیصلوں سے انحراف ، حساس اداروں پر حملے کرنے اور قومی املاک کو نقصان پہنچا کر جمہوریت کو ڈی ریل اور ملکی معیشت کا پہیہ جام کر نیوالے عناصر کو حکومت کے اس انقلابی فیصلہ کو ہدف تنقید بنانیکا کوئی حق حاصل نہیں۔




