ماموں کانجن (نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق RSKکمبائن کرکٹ سٹیڈیم میں آل پاکستان کمبائن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ماموں کانجن کرکٹ بورڈ کے تحت کیا گیاجس کا ٹوٹل انعام ایک لاکھ ستر ہزار تھادو روزہ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیاتکبیر 11کمالیہ اور گلشیر 11نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیابرینڈ آف ماموں کانجن عرفان شاہ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا اس کے علاوہ عتیق گوگا اور فخر سویٹی نے بھی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا،گلشیر11نے بہترین کھیل پیش کرتے ہو ئے فائنل اپنے نام کیا،فائنل مہمان خصوصی رانا سمیع خاں،رانا حمزہ سمیع اور رانا طلحہ سمیع نے فائنلسٹ اور سمی فائنلسٹ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے،دیگر مہمانوں میں حاجی شہزاد،ہارون نزاکت اعوان،رضوان نیازی،رانا ذیشان ، عامر اعوان،رانا عبدالرزاق،حسنین بلوچ اور لالہ جگن شامل تھے۔




