فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا اشفاق احمدچاچونے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاںکی روز بروز بڑھتی ہو ئی عوامی مقبولیت نے مخالفین کے ہوش اڑا کے رکھ دئے ہیںانشااللہ شاندار فتح رانا احمد شہر یار کی ہو گی مخالفین جو مرضی کر لے نہ ڈرم بجے گا نہ راکٹ چلے گا ہر طرف شیر کی دھوم ہو گی 23 نو مبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ن لیگ ریکارڈ کامیابی حاصل کریگی ہمارا مسلم لیگ (ن) کیساتھ جنم جنم کا ساتھ ہے’ ہم آپ کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ 23 نومبر کو بھاری لیڈ سے آپ کو بھی کامیاب کروائیں گے ‘ رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ ملک سے مہنگائی’ غربت’ بیروزگاری و دیگر مسائل کا واحد حل میاں محمد نواز شریف’ میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی ہاتھ مضبوط کرنے میں’ عوام نے تبدیلی سرکارکو آزما لیا ہے۔




