5

رانا چوک میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ،40جواریے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر اے ایس پی پیپلزکالونی فضل الرحمن صافی کی سربراہی میں تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے رانا چوک میں زین ڈوگر کے جواء خانہ پر کامیاب چھاپہ مار کر 40جواریوں کو دائو پر لگی ہوئی ایک لاکھ 80ہزار کی رقم اور دیگر سامان سمیت گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانیوالے جواریوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سی پی او کامران عادل کو اطلاع ملی تھی کہ ڈی ٹائپ کالونی رانا چوک میں زین علی ڈوگر نامی جواریہ وسیع پیمانے پر جواء کرواتا ہے اور مبینہ طور پر مقامی پولیس جواریوں سے مک مکا کر کے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس پر سی پی او نے اے ایس پی پیپلزکالونی کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں کارروائی کر کے جواء مافیا کا خاتمہ کریں جس پر اے ایس پی پیپلزکالونی نے ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی عمران جاوید اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ رانا چوک میں زین ڈوگر کے گھر نما ڈیرہ پر چھاپہ مارا تو درجنوں افراد زی ٹی وی پر جواء کھیل رہے تھے، جس پر پولیس پارٹی نے وہاں پر موجود چالیس جواریوں زین علی ڈوگر’ محمد یاسین’ خوشنود’ محمد جاوید’ ذوالفقار علی’ بابر علی’ رضوان’ عثمان’ اصغر علی’ نصیر احمد’ محمد رفیق’ ریاست علی’ اورنگزیب’ عرفان علی’ محمد رزاق’ ہاشم علی’ محمد قیوم’ یاسر مسیح’ نقاش’ ذوالفقار ولد عبدالرحیم’ رزاق ولد صدیق’ رضوان ولد پرویز جٹ’ محمد ندیم ولد اشرف’ اﷲ دتہ ولد پیراں دتہ’ غلام شبیر’ محمد ندیم ولد بوٹا’ عامر ولد ارشد’ خالد حسین ولد علی محمد’ عبدالرشید ولد عبدالطیف’ سعید احمد ولد سردار’ محمد بلال عرف گونگا’ مقصود احمد’ عثمان علی ولد منیر احمد’ بابر ولد فقیر محمد’ عدنان ولد غلام مرتضیٰ’ محمد عظیم ولد منور’ سخاوت ولد طالب حسین’ محمد عامر ولد بشیر احمد’ حنیف الرحمن ولد ہدایت علی کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی ایک لاکھ 79ہزار 5سو روپے کی رقم برآمد کر کے 10عدد رسید بک’ پنسلیں’ 10 عدد چھٹے’ 2کیلکولیٹر’ لیپ ٹاپ’ ایل سی ڈی اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں