راولپنڈی ڈویژن گریڈ2کرکٹ ٹیم کیلئے ٹرائلز شروع

راولپنڈی (سپورٹس نیوز)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن گریڈ-2 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے باقاعدہ ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں خالصتا میرٹ کی بنیاد پر باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کا عملی مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔راول پارک کرکٹ گرانڈ میں ٹرائلز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ کھیلوں کے شعبے میں سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور نچلی سطح سے حقیقی ٹیلنٹ کو تلاش کر کے اسے آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں