ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے فلم ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان سے یہ اقرار کروا لیا کہ وہ اتنی غریب نہیں جتنی اپنے باورچی دلیپ کے ساتھ مذاق میں خود کو ظاہر کرتی ہیں۔بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نئے ولاگ کے سلسلے میں بالی وڈ کی معروف فلم ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان کے گھر پہنچیں، جیسے ہی راکھی ساونت فرح خان کی بلڈنگ میں داخل ہوئیں تو انہوں نے چوکیدار سے فلیٹ کی قیمت کے بارے میں پوچھا، چوکیدار نے بتایا کہ اس کی قیمت 15 کروڑ ہے، تاہم جب راکھی نے فرح سے یہی سوال کیا تو وہ فورا بولیں، بھئی، میرا گھر 15 کروڑ کا نہیں ہے، تو مارکیٹ نیچے کیوں کر رہی ہے؟فرح خان نے مزید کہا کہ ہماری بلڈنگ میں تو چوکیدار کی کھولی ہی 15 کروڑ کی ہے! بعد میں، فرح خان نے فخر سے اپنے گھر کے بارے میں بتایا کہ میرے پاس 2 مزید فلور اور ایک سوئمنگ پول بھی ہے۔




