لاہور (سپورٹس نیوز) محمد رضوان کو ٹیم سے باہر رکھنے کی اصل وجہ آخرکار سامنے آگئی ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ رضوان کو صرف کرکٹ کی کارکردگی کی بجائے ایک بڑے مالیاتی و اخلاقی معاملے میں مقف اختیار کرنے کی سزا دی گئی۔ راشد لطیف کے مطابق محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ کے دوران اپنی ٹیم کی شرٹ پر سروگیٹ بیٹنگ کمپنی کا لوگو لگانے سے انکار کیا تھا۔یہ وہ کمپنیاں ہیں جو ظاہری طور پر نیوز یا آن لائن ویب سائٹس کے نام سے کام کرتی ہیں۔




