ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو ان کی سالگرہ پر بیٹی راحا کی طرف سے ہاتھ سے لکھا ہوا کارڈ ملا ہے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راحا کا ہاتھ سے لکھا ہوا پیارا نوٹ شیئر کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے اس خاص موقع پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی ہے جس میں خاص بات ان کی بیٹی راحا کپور کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط ہے۔ہاتھ سے لکھے ہوئے خط میں راحا نے رنبیر کو مبارکباد دی ہے ۔




