روحانی شخصیت حافظ عمران کا MPAسردار خان بہادر ڈوگر کی حمایت کا اعلان

جڑانوالہ(نامہ نگار) علاقہ کی معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگے محل شرف حافظ محمد عمران اویسی نے اپنے رفقا سمیت آئندہ تاحیات ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دربار عالیہ بگے محل شریف پر کورآڈینیٹر حلقہ پی پی 100سردار اصغر ڈوگر کے ساتھ ہونے والی اہم میٹنگ میں حافظ محمد عمران اویسی نے ڈوگر براد ر ا ن کی علاقائی خدمات اور ان کے تحفظ ختم نبوت پر کئے جانیوالے ورک سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے رفقا سمیت آئندہ تاحیات ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122سردار خان بہادر ڈوگر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھی ان کی سپورٹ کا اعلان کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ میاں سہیل احمد اعوان ایڈوو کیٹ ، صوفی علی اکبر،الحاج میاں رفیق طاہر ، عابد حسین ملک،ثنا اللہ خان نیازی،سید مقدس زیدی،عمران صفدر ایڈووکیٹ،رانا مزمل ارشاد اور محمد عظیم سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔حافظ محمد عمران اویسی نے کہا کہ ڈوگر برادران نے علاقہ بھر میں ختم نبوت کیلئے جو گراں قدر خدمات پیش کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں