روٹی کی قیمتیں ایک ہفتے میں 700روپے من کم ہو گئیں

لاہور (بیوروچیف) روئی کی قیمتیں ایک ہفتے کے دوران 700 روپے فی من کم ہوگئیں ۔ چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کاکہناہے کہ روئی کی قیمتیں کمی کے بعد 15ہزار 250روپے سے 15 ہزار 500روپے فی من تک گر گئی ہیں .احسان الحق کے مطابق عالمی منڈیوں میں روئی کے سودوں میں مندی کا رجحان ہے،اس کے ساتھ ہی ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی خریداری نہ ہونے سے بھی روئی کی قیمتوں میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق حریف ممالک کے مقا بلے میں پاکستان میں پاور ٹیرف اور مارک اپ کی شرح بہت زیادہ ہونے سے ٹیکسٹائل ملز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں