ریاض میں ایک اورڈرون تباہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ ریاض کے علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کر دیاطائف اور ینبع کی طرف حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیئے۔مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف میں ممکنہ خطرے کے الرٹ کچھ دیر بعد واپس لے لیے گئے۔دوسری جانب حوثیوں نے مکہ اور مدینہ پر حملوں کی رپورٹس کی تردید کردی۔علاوہ ازیں سعودی حکام نے آج سے ریاض ایئرپورٹ کا ٹرمینل ون ملکی جبکہ ٹرمینل ٹو بین الاقوامی پروازوں کیلئے مختص کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں