FBRکے آئی آرآئی ایس سسٹم میں خرابی کی نشاندہی

کراچی (بیوروچیف) کراچی ٹیکس بار نے ایف بی آر کو خط لکھ کرآئی آرآئی ایس سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کردی۔کراچی ٹیکس بار نے ایف بی آر سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا طریقہ کار آسان بنایا جائے، ٹیکس سال2026کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں آسانیاں پیدا کی جائیں ،آئی آر آئی رس سسٹم میں تبدیلیاں کی جائیں۔کراچی ٹیکس بار کی جانب سیایف بی آرکولکھے گئے خط میں ٹیکس دہندگان کو گزشتہ سالوں کی ویلتھ ریکنسیلی ایشن سے ریلیف دینے کی تجویزدیتے ہوئے کہاگیاہے کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ مسائل فوری حل کرے، ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی مشکلات بھی دور کی جائیں۔کراچی ٹیکس بارکی جانب سے لکھے گئے خط میں مزیدکہاگیاہے کہ ٹیکس سال 2026 کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ویلتھ ریکنسیلی ایشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے میں سہولت فراہم کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں