ماحولیاتی نظریات کے موضوع پر سیمینار

لاہور(بیوروچیف) دی اربن یونٹ کے زیر اہتمام بارانی زراعت، صنعتی ترقی و ماحولیاتی نظریا ت کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین اور سٹیک ہولڈرز نے بارانی علاقوں میں پائیدار زرعی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور صنعتی نمو کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سیمینار کا آغاز اربن یونٹ کے جنرل منیجر انوائر منٹ، کلائمیٹ چینج اینڈ ڈبلیو ایس ایس عابد حسینی کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جنہوں نے شرکا کو خوش آمدید کہا بارانی زراعت و صنعت کی جدت پر مکالمے کے فروغ کے لیے اس سیمینار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔آغا خان یونیورسٹی کراچی کے فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سائنسز کے بانی پروفیسر اسٹیفن لیون نے زراعت اور صنعت کے بدلتے ہوئے رجحانات پر روشنی ڈالی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ممکنہ راستوں پر گفتگو کی۔، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی لوگوں کے معاشی اور سماجی چیلنجز سے نمٹنے اور سوچنے کا انداز تیزی سے بدل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں