چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی سال 2025کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطا بق رواں سال2025کے دوران ریسکیو1122 ڈسٹرکٹ چنیوٹ کو مجموعی طور پر 130,236 کالیں موصول ہوئیں، جن میں 30,797 ایمرجنسی کالیں، 11,804 انفار میشن کالیں، 50,840ڈسٹورٹڈ کالیں، 2,268 رانگ کالیں جبکہ 34,510 ڈسٹربنگ کالیں شامل ہیں۔سال 2025کے دوران ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر مختلف نوعیت کے 30,797ایمرجنسی واقعات پر ریسپانس کیا، جن میں 7,123روڈ ٹریفک حادثات، 18,865میڈیکل کیسز، 341فائر کیسز، 977کرائم کیسز، 22 ڈوبنے کے واقعات، 01 (آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی چھوٹی فیکٹری میں بلاسٹ کا واقعہ)، 23عمارت گرنے، 390اونچائی سے گرنے اور 3,055 دیگر متفرق ایمرجنسی کیسز شامل ہیں۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 33,782مریضوں و متاثرین کو ریسکیو کیا۔سپر ہائی فلڈ 2025کے دوران ریسکیو 1122چنیوٹ نے دریائے چناب میں پھنسے 1,873افراد اور 184جانوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشنز کے ذریعے بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔




