ریلوے انتظامیہ نے سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد روک دیا

لاہور (بیوروچیف) انجینئرنگ پابندیوں اور سگنل مسائل کے باعث ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیرہونے لگی اور ریلوے انتظامیہ نے موجودہ سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔ تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں موسم گرما کے اوقات کار میں ٹرین آپریشن چلایا جائے گا۔سابقہ ٹائم ٹیبل 15اپریل 2025تا 14اکتوبر 2025آج 10نومبر 2025سے دوبارہ نافذ کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے ہی گھنٹوں تاخیر کی شکار ٹرینوں کو موسم گرما کے اوقات کار میں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،ٹریک پر انجینئرنگ پابندیوں کے باعث لاہور کراچی ٹرین سفر 4گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے اورلاہور سے کراچی ٹرین تقریبا 24 گھنٹے میں سفر طے کر رہی ہے۔پاکستان ریلوے ترجمان کے مطابق یہ اقدام وقتی نوعیت کا ہے،جیسے ہی انجینئرنگ و سگنلنگ کی صورتحال میں بہتری آئے گی، ٹرینوں کی آمدورفت حسبِ معمول بحال کر دی جائے گی،مسافر روانگی سے قبل اپنی ٹرینوں کے تازہ ترین اوقات کی تصد یق ضرور کر لیں تاکہ کسی زحمت سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں