ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت،ٹرین آپریشن شدید متاثر

اسلام آباد (بیورو چیف)ذرائع کے مطابق ریلوے کو ٹرین آپریشن چلانے کیلئے 1ہزار 468بوگیاں درکار ہیں اورسسٹم میں اس وقت 1ہزار 134بوگیاں ہی موجود ہیں جبکہ ریلوے سسٹم میں334بوگیوں کی قلت درپیش ہے متعدد ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جانے لگیں۔ذرائع نے175بوگیاں سالانہ مرمت کے بغیر ہی ٹریک پر چلائے جانے کا بھی انکشاف کیا ہے جسکے بعدسالانہ مرمت کے بغیر بوگیاں چلانے سے حادثات کا رسک بڑھ گیا ہے جبکہ مختلف ٹرینوں کے ریک سے 40 بوگیاں کم کرکے ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگیوں کی کمی سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے ورکشاپس میں 381بوگیاں مرمت کے مرا حل مکمل ہونے کی منتظر ہیں جبکہ فنڈز کی قلت، پالیسی کا فقدان ، غیر ضروری تبادلے مرمتی کام میں خلل کا باعث بن رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں