گوجرہ (نامہ نگار) ریلوے لا ئن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر لگنے سے چوبیس سا لہ نوجوا ن جا ں بحق ہو گیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ گلشن کا لونی کے محمد اکر م کا 24 سا لہ بیٹا دل مراد ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے لائن پیدل کراس کر رہا تھا کہ اچانک کراچی سے فیصل آ باد کی طرف جا نے وا لی ٹرین ملت ایکسپریس آ گئی جس کی ٹکر لگنے سے دل مراد شدید زخمی ہوگیا اور زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر ریلوے پو لیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروا ئی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دی اور ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دی ہے۔




