لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں ریونیو بڑھانے کیلئے 19نئے سیکٹرز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے پر غور جاری ہے جبکہ ریونیو اتھارٹی میں 130انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی منظوری دیدی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ پنجاب میں ریونیوبڑھانے کیلئے 19نئے سیکٹرز شامل کر نیکا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور نئے سیکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آر اے سپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔ ٹیکس دہندگان کے لئے پی آر اے نے سہولت ایپ متعارف کرادی ہے ۔وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 130انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے 30اضلاع تک ریونیو اتھارٹی کی توسیع کیلئے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی۔اضلاع میں ریونیواتھارٹی سے متعلق اضافی ذمہ داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے،نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔




