اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں سائبر کرائم میں ہوشربا اضافہ،شکایات 80ہزار سے تجاوز کرگئیں۔وفاقی حکومت کی پاکستان میں بڑھتے ہوئے سائبرجرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی،رواں سال این سی سی آئی اے کو ایک لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوگئیں، انکوائری صرف 26ہزارکی ہوئی۔الیکٹرانک جرا ئم پرکنٹرول کرنا حکومت کیلئیچیلنج بن گیا، رپورٹ کے مطابق 2025میں 112663شکایات درج،2024میں تعداد 108989تھی ، رواں سال صرف 26036شکایات کی انکوائری ہوئی،1955مقدمات کا اندراج ہوا۔رپورٹ کیمطابق رواں سال سائبر کرائمز میں ملوث 2445ملزمان گرفتارکئے گئے،2025میں 32ملزمان کو سزائیں جبکہ 122عدالتوں سے بری ہوئے،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائیوں کے لیے اہم قدم اٹھا لیا،ملک میں این سی سی آئی اے سینٹرز کی تعداد 15 سے بڑھا کر 64کردی گئی۔تفتیشی افسران کی کمی پوری کرنے کیلئے پی سی ون تیار کرلیا گیا،وزارت داخلہ وزیراعظم سے این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کی منظوری لے گئی۔




