بہاولنگر (نامہ نگار) مہندی کی تقریب کے دوران بلند موسیقی کی وجہ سے پولیس دلہا اور اس کے دوست کو تقریب سے اٹھا کر لے گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دلہا کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے دلہا اور اس کے دوست کو شادی کے لباس میں ہی گرفتار کرنے پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ تاہم پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ اور دونوں کو رات تھانے میں ہی گزارنا پڑی۔پولیس کارروائی کے دوران دلہا کے رشتے دار بار بار اہلکاروں سے درخواست کرتے رہے کہ گرفتاری نہ کی جائے ۔




