سائیڈمررز کے بغیر حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

لاہور (بیوروچیف) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے موٹرسائیکلوں میں سائیڈ ویو مررز کی مستقل تنصیب کے لیے سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کو خط لکھ دیا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر میں 62 فیصد ٹریفک حادثات مناسب اشارہ نہ دینے اور لین تبدیل کرتے وقت احتیاط نہ کرنے کے باعث پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل روڈز پر 97فیصد جبکہ دیگر سڑکوں پر 88فیصد سے زائد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہن رہے ہیں۔ ہیلمٹ کے استعمال کے ساتھ اب سائیڈ ویو مررز کی موجودگی بھی ضروری ہے تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔سی ٹی او لاہور نے موٹرسائیکل مینوفیکچررز کے لیے مناسب مینوفیکچرنگ اسٹینڈرڈز متعارف کروانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں